سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )خیبر پختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس کی طرف سے ممکنہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر ہائی الرٹ کے اعلان کے بعد ریسکیو 1122سوات نے بھی امکانی ناخوشگوار واقعات کیلئے تیا ر رہنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نے تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں جبکہ اہلکاروں کو 24 گھنٹے ہنگامی شیڈول کے مطابق ڈیوٹی کے متعلقہ مقامات پر تیار رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں انہوں نے ہائی کمان کی ہدایات کی روشنی میں واضح کیا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکارکسی بھی ایمرجنسی کے دوران فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر خدمات فراہم کریں گے ریسکیو1122 کی ایمبولینسز، فائر ویکلز،ڈیزاسٹر ویکلز اور دوسری تمام مشینری کو ہر قسم کی آپریشنل خدمات کیلئے تیاررکھا گیا ہے کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی آلات،ادویات اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر دیا گیا ہے کسی بھی واقعہ یا حادثے کی صو رت میں ریسکیو1122 کے موبائل ہسپتال یونٹ کو بھی بروئے کار لایا جائے گا اسی طرح ریسکیو1122 کے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف گروپس کی شکل میں حادثہ کے مقام پر میڈیکل کیمپس قائم کرکے طبی اور امدادی سہولیات فراہم کریں گے واضح رہے کہ ریسکیو 1122اس وقت صوبے کے 10اضلاع میں سہولیات فراہم کر رہاہے جن میں سوات کے علاوہ صوبائی دارالحکومت پشاور، چترال، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔
1,802 total views, 2 views today