سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سول ڈیفنس سوات کے دفتر گل کدہ سیدو شریف میں ایڈیشنل چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع نذیر محمد کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں بھارتی جارحیت اور جنگ کی دھمکیوں کے پیش نظر تنظیم کے رضاکاروں کو فعال بنانے کے علاوہ جمعہ یکم مارچ 2019 ء کو عالمی یوم شہری دفاع منانے کے انتظامات کو آخری شکل دی گئی اجلاس میں تنظیم شہری دفاع کے سینئر وارڈنز ڈاکٹر خالد محمود، ڈپٹی چیف وارڈن آمنہ بی بی، انسٹرکٹرز گلفام، ماریہ کرم، فضل حمیداور دیگر گروپ وارڈنز نے شرکت کی اجلاس میں پیش کردہ سفارشات اور تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا اور ان کی روشنی میں ضروری فیصلے کئے گئے اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ یکم مارچ کو عالمی یوم شہری کی پروقار تقریب خپل کور ماڈل سکول مکان باغ میں ہوگی تمام پوسٹ وارڈنز اپنے متعلقہ علاقوں سے رضاکاروں کی ریلیاں نکال کر صبح 9 بجے خپل کور ماڈل سکول مکان باغ پہنچیں گے مینگورہ شہر کے تمام چوراہوں میں شہری دفاع کے بینرزاویزاں کئے جائیں گے جسکی ذمہ داری پوسٹ وارڈنز کی ہوگی اچھی کارکردگی پر تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں کو اسناد اور شیلڈ بھی دی جائیں گی تقریب میں سال 2018ء کے دوران کارکردگی کی بنیاد پر سول ڈیفنس آفس سوات کی طرف سے معلوماتی رسالہ بھی جاری کیا جائے گا پاک بھارت کشیدگی کی بناء پر ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا کے احکامات کے مطابق رضاکاروں کی فعالیت اور تنظیم شہری دفاع کو ہر قسم کی ایمرجنسی کیلئے تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں اس موقع پر یہ عزم دہرایا گیا کہ تنظیم شہری دفاع کے تمام رضاکار شہریوں کی مدد اور خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
1,552 total views, no views today



