سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر شاہد احمد خان نے بونیر پولیس لائن بونیر میں چنار کا پودا لگا کر تھانوں اور پولیس عمارات و املاک میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیااس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن درویش خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ظفر خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ڈی پی او بونیر نے ضلع بھر کے تمام پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ تھانوں اور چوکیوں میں فوری شجر کاری مہم شروع کریں اور انکی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنائیں شاہد احمد خان نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس کی ہمیں اللہ تعالیٰ اور پیغمبر آخرلزمانﷺ نے بھی سختی تلقین کی ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی ذاتی کوششوں سے اس عظیم کام کو فروغ دیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں انہوں نے کہا کہ اس مہم کے آغاز کا مقصد گرین پولیس کے تصور کو اجاگر کرنا اور لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ حالیہ مہم کے دوران پولیس لائن،تھانہ جات و چوکیات، پولیس ہیڈکوارٹرزاور دیگر یونٹس کو باقاعدہ شجرکاری کے تحت سرسبزوشاداب بنایا جائیگا اس مہم میں مختلف اقسام کے 25 ہزار پودے لگائے جائینگے اس اقدام سے نہ صرف مستقبل میں ان تمام مقامات پر موسمی لحاظ سے مثبت اثرات دیکھنے کو ملیں گے بلکہ صحت مند اور تندرست ماحول جنم لے گا انہوں نے اس موقع پر یہ احکامات بھی جاری کئے کہ پولیس لائن ڈگر میں مختلف میوہ جات کے باغات بھی لگائے جائیں جن میں انار، املوک اور لوکاٹ کے درخت شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
1,523 total views, no views today



