سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کے سی او شیداء محمد خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر کے چھ لاکھ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، رمضان المبارک میں صفائی اور پینمے کے صاف پانی کی فراہم کے لئے جامع پلا کا اعلان کردیا ہے ، سوات پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنوری 2018 میں سروسز کاآغاز کیا اور کم عرصہ میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہم کررہے ہیں اور اب تک عوام کو پانی کی فراہمی میں43فیصد اضافہ کردیا ہے اور 17 نئی مشینری لگائی گئی ہے ، جبکہ ماہانہ 70سے 120ٹن کچرہ اٹھا کر اسکو ٹھکانے لگایا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ 10 نئے ٹیوب ویلزلگا رہے ہیں اور رمضان المبارک میں عوام کو پانی کی کیلئے خصوصی پلان کا اعلان کیا گیا ہے ، جس میں تمام یونین کونسلوں میں ٹیوب ویلز کو ہیوی جرنیٹر لگائے جائیں گے تاکہ بابرکت مہینے میں عوام کو بغیر کسی تعطل کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائیں ، انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 22علاقوں میں بوسیدہ پائپ تیدیل کئے جارہے ہیں اور شہر سمیت تمام نویونین کونسل میں بترتیب زنگ الود پائپ تبدیل کرکے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔
1,404 total views, no views today



