تحریر ؛۔ خورشید علی
ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈیڈک چیئرمین سوات نے تحصیل میونسپل کمیٹی کے دور کے تمام پانی بل معاف کرنے اور ہر ویلج کونسل میں دو خاکروب بھرتی کرنے کا اعلان کردیا شہر کے تمام بوسیدہ پائپوں کو فوری طور پر تبدیل کرنے کی ہدایت کردی سوات پریس کلب میں تقریب کے دوران عوامی شکایات پر ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے ٹی ایم اے دور کے تمام پانی بلوں کے معافی کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ڈبلیو ایس ایس سی قائم ہوا ہے ، یعنی جنوری 2018سے پہلے تمام پانی بلوں کو معاف کیا جائیں اور وہ بل عوام سے وصول نہ کئے جائیں ،اس موقع پر انہوں نے تمام ویلج کونسلوں میں دو خاکروب بھرتی کرنے اور مینگورہ شہر کے تمام یونین کونسلوں کے پائپ تبدکرنے کا بھی اعلان کیا ۔

تقریب سے ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کے سی او شیداء محمد خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر کے چھ لاکھ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، رمضان المبارک میں صفائی اور پینمے کے صاف پانی کی فراہم کے لئے جامع پلا کا اعلان کردیا ہے انہوں نے کہاکہ جنوری 2018 میں سروسز کاآغاز کیا اور کم عرصہ میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہم کررہے ہیں اور اب تک عوام کو پانی کی فراہمی میں43فیصد اضافہ کردیا ہے اور 17 نئی مشینری لگائی گئی ہے ، جبکہ ماہانہ 70سے 120ٹن کچرہ اٹھا کر اسکو ٹھکانے لگایا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ 10 نئے ٹیوب ویلزلگا رہے ہیں اور رمضان المبارک میں عوام کو پانی کی کیلئے خصوصی پلان کا اعلان کیا گیا ہے ، جس میں تمام یونین کونسلوں میں ٹیوب ویلز کو ہیوی جرنیٹر لگائے جائیں گے تاکہ بابرکت مہینے میں عوام کو بغیر کسی تعطل کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائیں ، انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 22علاقوں میں بوسیدہ پائپ تیدیل کئے جارہے ہیں اور شہر سمیت تمام نویونین کونسل میں بترتیب زنگ الود پائپ تبدیل کرکے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مینگوہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں ساڑھے تین کروڑ روپے ک لاگت سے میونسپل سروسز پروگروام کا اغاز ، 18ماہ میں شہر میں عوامی اگاہی مہم کے لئے25000افراد کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ، 2سال میں مینگورہ شہر کے عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ماڈل سٹی بنائیں گے ،تقریب سے فضل حکیم خان ، ممبر صوبائی اسمبلی سلیم الرحمن ، تحصیل ناظم اکرام خان ، پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر عطاء الرحمن ، تحصیل ناظم اکرام خان ، سی ای او شیدا محمد خان ، چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم اور دیگر نے بھی خطا ب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے میونسپل سروسز پروگرام کا اغاز کردیا ہے ، جس میں18ماہ میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی جائیگی ، اور 138سکولوں میں عوام اگاہی کلبز قائم کئے جائیں گے جس میں سکولوں کے بچیوں کو کچرہ مختص کردہ جگہ میں ڈالنے سمیت زندگی گزارنے کے طریقے سیکھائے جائیں گے ، اس موقع پر شرکاء نے گند کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس سی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا اور کہا کہ اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی اور ٹی ایم اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے اور ان کے شانہ بشانہ رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ25000 افراد میں 12500خواتین ہوگی جو گھروں میں صفائی کے حوالے سے مہم چلائیگی اور خواتین کو اس بارے اگاہ کرینگی ۔

1,767 total views, no views today



