سوات ، سوات میں جے یو آئی ف کے زیر اہتمام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پر خود کش حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، نشاط چوک سے سہراب خان چوک تک جلوس ، کارکنوں کی جے یو آئی اور قائد مولانا فضل الرحمن کے حق میں شدید نعرے ، گزشتہ روز قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پر جے یو آئی سوات کی جانب سے نشاط چوک میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرہ ہوا ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی سوات کے امیر سابق صوبائی وزیر قاری محمود ، جی ایس حاجی اسحق زاہد ، پی کے 80امیر مولانا قاسم ، جی ایس اعجاز خان ، جے یو آئی سوات کے ترجمان قاری شمس الرحمن خلیل ، مولانا سید قمر نائب امیر ضلع ، جے ٹی آئی سوات کے مرکزی صدر حافظ محمد ادریس سواتی اور دیگر نے کہا کہ ہم قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اس سے قبل بھی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مولانا فضل الرحمن پر حملے ہوئے اور بال بال بچ گئے ہیں ، مقررین نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں نفاذ اسلام کی جدوجہد سے پیچھے نہیں بنے گی اور اس سلسلے میں اقدار کی تحفظ کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے ، مقررین نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ملک میں جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور 1973آئین کے داعی ہیں ، مقررین نے حملے کو اسلام دشمن کارروائی قرار دیا ، انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بلا خوف پارٹی کا پیغام کونے کونے تک پہنچائیں ، اس موقع پر نشاط چوک سے سہراب خان چوک تک جلوس بھی نکالا گیا اور جلوس کے اختتام پر خصوصی دُعائیں کی گئیں ۔
882 total views, no views today


