سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) پرائس ریویو کمیٹی ضلع سوات کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم ہوا، جس میں اے ڈی سی فواد خان، اے سی بابوزئی عامر علی شاہ، صدر ٹریڈرز فیڈریشن عبدالرحیم، چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سوات محمد زبیر خان، حاجی رسول خان سمیت تمام نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا اور رمضان المبارک میں مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے جامع پلان کا اعلان کیا گیا اور ناجائز منافع خوری کے روک تھام کے لئے ڈی سی افس میں کنٹرول روم قائم کرنے کے ساتھ ساتھ چار مقامات پر شکایات سیل قائم کرنے کا فیصلہ ہوا جبکہ ٹریفک نظام کو رواں رکھنے کے لئے ہتھ ریڑیوں کو مین روڈ پر نہ چھوڑنے کا فیصلہ ہوا، اور شہر کے مختلف مقامات پر ہتھ ریڑیوں کے لئے جگہ مختص کی گئی اور تمام ہتھ ریڑیاں اپنی جگہوں کے علاوہ کہی کھڑی نہیں ہوگی، دودھ سمیت دیگر مضرصحت اشیاء کو سوات میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے لنڈا کے پر خصوصی ٹیم تعینات کی جائیگی اور مرغی وغیرہ کا گوشت سوات میں داخل نہیں ہوگا،
1,640 total views, no views today



