سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)نوجوانوں کے لئے ایک روزہ کانفرنس جمعرات کو سیدو شریف میں ہوگی، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان مہمان خصوصی ہونگے، کانفرنس کا انعقاد ایک تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کی طرف سے کیا جا رہا ہے خیبر ٹو کراچی، یونائیڈڈ تھرو پاکستانیت کے عنوان پر منعقدہ اس کانفرنس میں گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے مینگورہ سوات کے نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔جبکہ گورنر خیبر پختونخواہ کے علاوہ،چیئر مین (پی آئی سی ایس ایس) میجر جنرل (ر) محمد سعد خٹک، نائب صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن امیر معزم بٹ، مینیجنگ ڈائیریکٹر (پی ائی سی ایس ایس) عبد اللہ خان، پروفیسر کلیم اللہ، عندلیب آفتاب اور ڈاکٹر نرگس آرا ء سمیت پاکستان بھر سے آئی دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات بھی خطاب کریں گی۔ تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) اسلام آباد کی جانب سے نیشنلزم اور پاکستانیت کے تھیم پرپاکستان کے دیگر شہروں کے بعد سوات مینگورہ میں یہ پانچویں کانفرنس ہوگی۔
1,694 total views, no views today



