سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو حل کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں عوامی مسائل و مشکلات کے حل تک چھین سے نہیں بیٹھوں گا نہ صرف سوات بلکہ پورے مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کے مسائل کو بخوبی جانتے ہیں اور ان کا حل بھی یقینی بنائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز دورہ سوات کے دوران مٹہ میں اپنے حجرہ میں لوگوں کے مسائل سننے کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے قیادت میں موجودہ حکومت عوام کو تمام تر بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوگی وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ سوات کے عوام نے دہشت گردی اور قدرتی آفات میں بہت زیادہ قربانیاں دی ہے مگر آزمائشوں کا یہ مشکل ترین دور گذر چکا ہے ان کی قربانیاں رنگ لاچکی ہیں اور سوات اب ترقی کی نئی راہوں پر چل پڑا ہے وزیر اعلیٰ کے دورے کے موقع پر لوگوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ محمود خان نے لوگوں کے مسائل اور شکایات بغور سنے اور بیشتر پر فوری عمل درآمد کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھے جبکہ وزیر اعلیٰ کے دورے سے مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہا رکردیا
1,405 total views, no views today



