سوات(سوات نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ نازال راونڈر شاہد خان افریدی نے کہا ہے، انڈیا کے خلاف میچ میں مثبت کرکٹ کھیئلنا ہو گی، چیمپین ٹرافی کی مثال ہمارے سامنے ہیں،سوات کے شہر کبل میں کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شاہد افریدی کا کہنا تھا کہ اچھی فیلڈنگ سے ستر فیصد میچز جیتے جاسکتے ہیں، پاکستان ٹیم کو بیٹنگ اور بالنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ پر توجہ دینا ہو گی، انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ ااور خاص طور پر انڈیا سے میچ جیتنے کیلئے مثبت کرکٹ کھیلنا ہو گی، چیمپئین ٹرافی میں مثبت کرکٹ سے انڈیا کو شکست سے دوچار کیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ سکول اور اکیڈمی لیول پر کرکٹ کو فروغ دینا پڑیگا، ان کا کہنا تھا کہ جسطرح مراد سعید اسمبلی میں چوکھے اور چھکے مارتے ہیں ان کے بھائی کے کرکٹ اکیڈمی میں نوجوان کھلاڑی بھی بہترین کارکردگی دکھائینگے۔
2,552 total views, no views today



