کبل (تحصیل رپورٹر)کبل میں مہنگائی اور ٹیکس کے خلاف تاجربرادری اور عوام سڑکوں پر نکل آئیں کبل،کانجو،کوزہ بانڈی،برہ بانڈی،نینگولی،سیرسینئی،دیولئی،کالاکلے،شاہ ڈھیرئی اور ملحقہ علاقوں میں مکمل شٹر ڈاون جبکہ جگہ جگہ پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے،کبل چوک میں مظاہرین نے ٹائر ز جلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کیا،مظاہرین نے مہنگائی،بیروزگاری اور غیر قانونی ٹیکسوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کئے اس موقع پر تاجر رہنما عبدالغفور، فیروز شاہ ایڈوکیٹ،خورشید کاکاجی،عثمان غنی،سردار احمد خان ایڈوکیٹ،ذہین خان،جلات خان،پروانت خان،شاکر اللہ ایڈوکیٹ،مفتی عارف اللہ، وکیل خان کانجو،اقبال خان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات اور دیگر تاجر برادری کے نمائندگان نے خطاب کئے مظاہرے سے مقررین نے کہا کہ
ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری علاقہ ہے ہم کسی بھی صورت ٹیکس کو نافذ کرنے نہیں دینگے مظاہرین نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنراور دیگر تحصیل آفسران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحصیل انتظامیہ غریب اور بے بس عوام پر مزید ظلم نہ کرے یہاں کے عوام نے پہلے بھی بہت زیادہ قربانیاں دی ہے دہشت گردی اور سیلاب میں سوات کے عوام کا بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے ہم کو مزید قربانی کا بکر ا نہ بنا یا جائے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آج کے بعد کسی بھی علاقے میں ٹارگٹ کلنگ ہوئی تو پھر ہم براہ راست ڈی آئی جی اور دیگر پولیس آفسران کے مقدمہ درج کرینگے کیونکہ امن وامان کی بحالی حکومت اور انتظامیہ کا کام ہے۔
1,116 total views, no views today


