سوات، بنجوٹ کرکٹ میلا 30-31 اکتوبر14 بنجوٹ میں منعقد کیا گیا جس میں علاقے کی 6 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ایونٹ ناک آوٹ کی بنیاد پر رکھاگیا۔ فائنل میں بنجوٹ کی دو لوکل ٹیمز بنجوٹ اسٹیلین اور بنجوٹ ٹائیگر پہچیں ۔ فائنل کے مہمان خصوصی لیفٹینٹ کرنل حماد رضا تھے جنہوں نے میچ کے آخر میں جیتنے والی ٹیم میں کیش اور ٹرافیزتقسیم کیں اس موقع پر بنجوٹ کے لوکل عمائدگین اور کھلاڑیوں نے پاک فوج کا شکریہ اداکیا اور درخواست کی کہ اس طرح کے ایونٹس مستقبل میں بھی منعقد کرنے چائیں ۔ اس موقعے پر لیفٹینٹ کرنل حماد رضا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوج اپنی تمام تر طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے یہاں کے امن اور ترقی کو بروئے کار لائے گی ۔ انہون نے مزید کہا کہ فوج بنجوٹ علاقے کی ترقی کے لیے مزید کوشاں ہے ۔ خصوصاََ بنجوٹ ہیلتھ یونٹ اور بنجوٹ بس سٹینڈ کی تعزین آرائش ہماری اولئن ترجیح ہے۔
721 total views, no views today


