سوات (سوات نیوز)طاہرآباد اور ملحقہ محلوں میں گیس پائپ لیکج ہونے سے خطرہ لاحق، پائپ زنگ آلود ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ لیک ہوچکاہے، تحصیل کونسلر نے گیس پائپ لائین تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا، مزید غفلت کسی خطرے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر کے محلہ جات طاہرآباد، اخترآباد، عثمان آباد اور لطیف آباد میں سوئی گیس پائپ زنگ آلود ہوچکاہے، ایک ایک اینچ اور دواینچ کاپائپ جگہ جگہ لیک ہوچکاہے، جس کی وجہ سے خطرہ لاحق ہے، اس سلسلے میں تحصیل کونسلر عمر ربی متعلقہ حکام کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ زنگ آلود اورلیک ہونے والی پائپ فوری طورپرتبدیل کرکے اس اہم مسئلہ کو حل کیاجائے۔ انہوں نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ اگر مزید غفلت سے کام لیاگیاتویہ پائپ علاقے کے لئے خطرہ بن سکتاہے۔
836 total views, no views today



