مینگورہ (سوات نیوز)مٹہ بازار،چپریال، گوالیری میں عطائیت کا مکروہ دھندہ کرنے والے عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے انسپکٹر محمد افضال،انسپکٹر فیض علی خان قیادت میں مٹہ بازار،چپریال، گوالیری سوات میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معاینہ کیا، معائینے کے دوران غیر متعلقہ و نان کوالیفائیڈ افراد کو ایکسرے،ای سی جی، تشخیصی ٹسٹوں اور آر سی ٹی کے عمل میں مصروف پایا گیا جس پر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مشتاق ڈینٹل کلینک، آفین ایکسرے اینڈ ای سی جی، ناصر میڈیکل سینٹر آپریشن تھیٹر، عدنان میڈیکل سینٹر کی کلینکل لیبارٹری کو بند کرکے سر بمہر کر دیا ہے۔معائینے کے دوران شاہد ڈینٹل کلینک، پاکستان کلینکل لیبارٹری،ڈاکٹر کفایت اللہ کلینک،ڈاکٹر رشید علی کلینک، وقار ڈینٹل کلینک،انیس میڈیکل سینٹر،نثار ڈینٹل کلینک اورڈاکٹر شفیق احمد کلینک کو رجسٹریشن و تجدید رجسٹریشن کے نوٹس جاری کئے گئے۔ ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم آمد کی اطلاع ملتے ہی متعدد عطائی ا پنے نام نہاد صحت مراکز بند کرکے رفو چکر ہوگئے۔ عوامی حلقوں نے عطائیوں کے خلاف جاری آپریشن کو سہراتے ہوئے اس میں مذید تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے
1,351 total views, no views today



