سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کے انتظامیہ نے اختیارات سے تجاوز کر دیا ، ذاتی اسانی اور مفادات کیلئے حال ہی میں اربوں روپے کے لاگت سے تعمیر ہونے والے سیدوشریف اسپتال کے نئی عمارت کو عقب سے کاٹ دیاگیا، اسپتال عمارت میں بنایا جانے والا غیر ضروری راستہ ھسپتال کیلئے سیکیورٹی خطرہ،ذاتی مفادات کے لیے بنانے والا راستے کی پی سی ون میں نام و نشان نہ ہونے کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کے انتطامیہ نے ذاتی اسانی اور مفاد کی خاطر اربوں روپے کے لاگت سے نئے بننے والے عمارت کے پیچھے غیر ضروری راستہ بنانے کیلئے قیمتی بلڈنگ کی عمارت کو ہی عقب سے کاٹ ڈالا،ذرایع کے مطابق نئی تعمیر شدہ سیدو شریف ا سپتال کے پی سی ون میں عقبی دروازے کا نام و نشان موجود نہیں لیکن بااثر افراد کے مداخلت پر سیدوشریف اسپتال کے انتظامیہ نے اربو ں روپے کے لاگت سے تعمیر شدہ نئی عمارت کو دوبارہ کاٹ دیا اور بلڈنگ کے پشت پر غیر ضروری راستہ بنایا جو عمارت کو خطرے سے دوچار کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں اور انتظامیہ کیلئے بھی کسی بھی وقت خطرے کا باعث بن سکتا ہے، حال ہی میں بننے والے سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے عمارت کو آزمائشی طور پر کھول دیا گیا ہے جو جزوی طور پر فعال ہے اور زیادہ تر حصہ سیکیورٹی خطرات اور مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بند ہے، دوسری طرف ہسپتال کے سامنے بنے صحن کو ڈاکٹرز پارکنگ میں تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ اسپتال کا مین دروازہ بند کر دیا گیا ہے ۔ عوام نے حکومت اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اسپتال انتظامیہ کے ذاتی خواہیش پر بنے والے عقبی دروازے کی تعمیر کو روکا جائے اور ھسپتال کے حال ہی میں تعمیر ہونے والے نئے بلڈنگ کو خراب ہونے سے بچایا جائے۔مقامی لوگوں نے محکمہ صحت او ر وزیر اعلی خیبر پختونخوا ہ محمود خان سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے حکومت کے اربوں روپے سے بنے والے نئی عمارت کو نقصان پہنچایا ہے جس کے خلاف انکوائر ی ہونی چائیں تاکہ پتہ لگایا جا سکیں کہ کس کے کہنے پر اسپتال انتظامیہ نےاسپتال کی قیمتی عمارت کو نقصان پہنچایا ہے ۔
1,256 total views, no views today



