سوات(سوا ت نیوز)مینگورہ شہر وزیر اعلیٰ محمود خان اور ایم پی اے فضل حکیم کیخلاف نعروں سے گونج اٹھا، سبزی منڈی کی منتقلی کیخلاف غریب ریڑھی بانوں کا صبر تمام ہوگیا، سبزی منڈی سے شروع ہونیوالا احتجاج مینگورہ شہر کے مختلف چوکوں اور چوراہوں سے ہوتاہوا نشاط چوک پر اختتام پذیر ہوگیا، احتجاجی ریلی میں ایم پی اے فضل حکیم اور وزیر اعلیٰ محمود خان کیخلاف نعرے بازی کی گئی ، نعرہ بازی اتنی زور دار اور جاندار تھی کہ مینگورہ شہر ان نعروں سے گونج اٹھا ، سبزی منڈی والے کہتے ہیں کہ جب تک تختہ بند کو سبزی منڈی منتقل نہیں ہوجاتی اس وقت تک احتجاج جاری رہیگا، احتجاج کی حمایت مختلف سیاسی پارٹیوں نے بھی کی ہے ۔
وزیر اعلیٰ اور ایم پی اے فضل حکیم کیخلاف نعرہ بازی کی ویڈیو دیکھیں .
2,093 total views, 2 views today