سوات(سوات نیوز)سوات میں ایک ہفتہ کے اندر اندر دو بڑی اور عظیم ہستیاں دار فانی سے کوچ کر گئیں، گزشتہ شب مدرسہ مارکیٹ کے باباجی مولانا انظر باباجی رحمت اللہ علیہ طویل علالت کے بعد وفات پا گئے ، جس کی نماز جنازہ اج گراسی گراونڈ میں صبح دس بجے ادا کردی گئی ہے۔ اور ابائی قبرستان میں سپر دخاک کیا گیا ہے ۔
حضرت الحاج انظرگل بابا جی بانی جامعہ تعلیم القرآن کلاتھ مارکیٹ منگورہ سوات اتور کی رات بعد نماز مغرب طویل علالت کے بعد اس دار فانی سے کوچ کر گئے. مرحوم نے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ قرآن کریم کی درس و تدریس کی بے لوث خدمت فرمائ. سوات اور اطراف میں ان کے ھزاروں شاگرد خدمت دین میں مشغول ھیں. بابا جی کی وفات منگورہ سوات کے تمام اھل علم, حفاظ اور قراء کے لیے عظیم سانحہ ھے . اللہ سبحانہ وتعا لی ان کی بال بال مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں مقام بلند عطاء فرمائیں آمین ان کے جملہ اولاد اور متعلقین و تلامذہ کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطاء فرمائیں آمین. مرحوم کی نماز جنازہ کل یکم ستمبرٹھیک دس بجے صبح گراسی گراونڈ منگورہ میں ادا کی جائیگی ۔ جبکہ جمعہ کے روز مولانا مہتمم صاحب مرحوم کے بیٹے مولانا شبیر احمد رحمت اللہ علیہ بھی علالت کے باعث وفات پر گئے تھے ، جن کی نماز جنازہ جمعہ کے روز بعد از نماز عصر ادا کر دی گئی تھی
2,164 total views, no views today



