مینگورہ (سوات نیوز) وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی دلچسپی،سوات میں کروڑوں روپے کی لاگت سے200 ٹراؤٹ فش ہچری اور ٹراؤٹ فش ویلج کاقیام، صوبائی وزیر محب اللہ خان نے 400 ٹراؤٹ فارمز اور ویلج قائم کرنے کا اعلان کر دیا، حکومتی منصوبہ بندی کیوجہ سے سوات میں عوام کو دو ارب روپے کا فائدہ ہو گا، روزگار کے مواقع بڑھیں گے، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے دو سو(رائیل فش) ٹراوٹ فش ہچریز اور ٹراؤٹ فش ویلج قائم کر دئیے،سالانہ آٹھ لاکھ کلو گرام ٹراؤٹ مچھلی پیدا کی جائیگی،عوام کو تقریبا ًدو ارب روپے کا فائدہ ہوگا،روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کی خصوصی کوششوں اور دلچسپی کی وجہ سے صوبائی وزیر فشریز محب اللہ خان نے سوات کے بالائی علاقوں میں ٹراؤٹ ویلج اور دو سو ٹراؤٹ فارمز قائم کر دئے ہیں،یہ فارمز سوات کے ان علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں جو علاقے سیاحوں کی نظروں سے اوجھل تھے جن میں سلاتنڑ،مٹہ اور سخرہ شامل ہے یہاں پر تقریبا ًدس فارمز پر مشتمل ٹراوٹ ویلج بھی قائم کئے گئے ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں،اس سے قبل سوات میں ٹراؤٹ مچھلیوں کے صرف سترہ فارمز تھے لیکن اب سوات میں دو سو سترہ فارمز سے سالانہ تقریباً اٹھ لاکھ کلو گرام ٹراوٹ پیدا کی جا سکتی ہے جس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً دو ارب روپے ہوگی اور آنے والے سیاحوں کو وافر مقدار میں پاکستان کی لذیز ترین مچھلی فراہم ہوگی جبکہ دوسری جانب یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہوگئے ہیں،ایک فارم تقریبا ایک کنال اراضی پر بنایا جا سکتا ہے جس کی لاگت تیس لاکھ روپے ہے اور ایک فارم سے سالانہ پچاس لاکھ روپے کی مچھلی پیدا کی جا سکتی ہے،حکومت کی جانب سے اہم اقدام یہ ہے کہ اسمیں کمیونٹی کو شامل کیا گیا ہے اور فارم بنانے کیلئے پندرہ لاکھ روپے حکومت جبکہ پندرہ لاکھ روپے مالک نے خود لگانے ہے اور اسکے لئے مچھلیاں اور بیج وغیرہ بھی حکومت فراہم کر رہی ہے جبکہ سارا منافع عوام کو ملے گا،ٹراوٹ ویلج اور فیش فارمز کو مذید بڑھا یا جا ئیکا جس سے ایک طرف یہاں پر سیاحت کو فراغ ملے گا تو دوسری طرف یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے۔دریں اثناء صوبائی وزیر محب اللہ خان کا سوات میں مذید 400 ٹراوٹ فارمز اور ویلج قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سالانہ پیداوار 24 لاکھ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،عوام کو سالانہ پانچ ارب روپے آمد ن ہوگی،صوبائی وزیر لائیوسٹاک و فیشریز محب اللہ خان نے ٹراوٹ فش فارمز کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں آئندہ سال مذید چار سو ٹراوٹ فیش فارمز اور ٹراوٹ ویلج قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹراوٹ کی پیداوار بڑھانے اور عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے اس پر ائندہ سال سے کام شروع کیا جائیگا اور مذید فارمز کے قیام سے ٹراوٹ کی سالانہ پیداوار 24 لاکھ کلو گرام ہوجائیگی جس سے عوام کی سالانہ امدنی بھی بڑھ کر پانچ ارب روپے تک پہنچ جائیگی اور ہزراوں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد جہانگیر ترین کو فوکل فرسن مقرر کیا اور انہوں نے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کو توجہ کا مرکز بنادیا ہے،اور یہاں پر صنعت کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور یہاں پر ارنوں روپے کی انوسمنٹ کی جا رہی ہے جس سے علاقے کے عوام کی معاشی ترقی اجائیگی اور عوام میں خوشحالی ائیگی۔
1,770 total views, no views today



