سوات(سوات نیوز )ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے 06ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے شہدائے یادگار پر حاضری دی۔
اُنہوں نے سلامی پیش کی پھول چڑھائے اور شہداء کی بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی،کشمیری عوام کیساتھ اظہاریکجہتی کے طور پر پاکستان اور کشمیر کے جھنڈوں کو ایک ساتھ لہرایا گیا،
اس موقع پر ڈی پی او سوات نے پولیس،پاک فوج ودیگر سیکیورٹی اداروں کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے پاکستان کی سا لمیت اور استحکام کیلئے ملک دشمن عناصر کیخلاف اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی جانوں کے نظرانے پیش کرتے ہوئے دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنایا،اور ہمارے کل کیلئے آج کو قربان کیا،ڈی پی او سوات سید اشفاق انور پولیس شہدا ء کے لواحقین کے گھروں پر گئے اُن کو تحائف دی اور انکی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ڈیڈک چیر مین فضل حکیم خان،ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم،سوات پریس کلب کے چیرمین شہزاد عالم بھی موجود تھے،
انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کے بہادر شہریوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتاہوں،جنہوں نے اپنی پولیس،مسلح افواج ودیگر سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ دہشتگردوں، ملک دشمن عناصراور جرائم پیشہ لوگوں کیخلاف جدوجہد اور قربانیوں کی تاریخ رقم کی
1,020 total views, no views today



