سوات (سوات نیوز) آرمی پبلک سکول سوات میں یوم دفاع اور شہداء کے حوالے سے تقریب کا اہتما م کیا گیا،تقریب میں شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا جبکہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی پاک فوج کے بریگیڈئیر نسیم انور تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد خان اعلیٰ حکام فوجی اور سول حکام، سکول کے استاتذہ، طلبہ و طالبات اور علاقے کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر بریگیڈئیر نسیم انور نے کہاکہ شہداء کے قربانیوں کی بدولت آج ہم سکون سے زندگی گزر رہے ہیں تقریب میں آرمی پبلک اسکول کے طلباء وطالبات نے تقاریر،ملی نغمے اور ٹیبلوز بھی پیش کئے جبکہ تقریب میں 65 کی جنگ کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی
902 total views, 2 views today
Comments