سوات (سوات نیوز) سوات تعلیمی بورڈ ٹاپ کرنے والے طالب علم کے خواہش پوری نہ ہوسکیں، کالج میں داخلہ لیتے وقت کہتے تھے کہ سوات بورڈ ٹاپ کرونگا اور عمران خان سے ملاقات ہوگی، ان خواہش کا اظہار سوات تعلیمی بورڈ سے ایف ایس سی میں 1100میں 1000ہزار نمبرات حاصل کرنے والے طالب علم سید سلما ن شاہ ولد اورنگزیب محلہ سیرئی ابوھا تحصیل بریکوٹ سوات نے کہا کہ بورڈ ٹاپ کرنے کے لئے دن رات محنت کی تاکہ مستقبل میں انجینئر بن کر ملک وقوم کے خدمت کرسکو، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت آتی ہی انہوں نے اعلان کیا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بورڈ ٹاپ کرنے والے طلباء سے ملاقات کرونگا اور ان کے حوصلہ افزائی کرونگا، انہوں نے کہا کہ میرا یہ خواہش ہے کہ عمران خان مجھ سے ملاقات کریں اور میرا حوصلہ بڑھائیں تاکہ میں اگے مزید محنت کرسکو، انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے اپیل کی ہے کہ وہ میرا اس سلسلے میں ملاقات عمران خان سے کرائیں تاکہ میرا خواہش پوری ہوسکیں۔
1,128 total views, 2 views today