کبل ، گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کبل سید نواب نے ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر کی خصوصی ہدایت پر تحصیل کبل اور بالخصوص کبل بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ، کارروائی کے دوران متعدد دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو گرانفروشی اور صفائی کی ناقص انتظامات پر جرمانہ عائد کیا گیا ، اس موقع پر اے سی سید نواب نے کہا کہ تحصیل کبل میں کسی کو غیر قانونی کاروبار کی ہر گز اجازت نہیں انہوں نے مزید کہا کہ گرانفروش حضرات اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر جرمانوں کے ساتھ ساتھ جیل بھیج دیا جائے گا ، انہوں نے ریڑھی بانوں کو بازار کے اندر رہنے کے بجائے متعین جگہ پر کاروبار کرنے کی تلقین کی ۔
992 total views, no views today
Comments


