نیویارک: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کرے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے کیوں کہ بھارت میں انتہا پسند جماعت حکمرانی کررہی ہے جو مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ یہ بات انہوں ںے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی بھی موجود تھے۔عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 51 روز سے 80 لاکھ کشمیری باشندے محصور ہیں جنہیں 9 لاکھ بھارتی افواج نے یرغمال بنا رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کرنا ضروری ہے، جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لیے آیا ہوں دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط دکھایا جانا ضروری ہے کہ یہ لوگ گزشتہ 70 سال سے اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔
1,129 total views, no views today



