سوات(سوات نیوز)سوات یونیورسٹی میں تیسرابڑا واقعہ سامنے اگیا، سوات یونیورسٹی کے کانجو ٹاون شپ کمپس پر درجنوں طلبا نے دھاواں بول دیا، ایک سال کے اندر یہ تیسرابڑا واقعہ ہے، کمپس میں موجود طلبا وطالبات نے کلاس رومز بند کرکے اپنی جانی بچائیں، ذرائع کے مطابق سوات یونیورسٹی کے سینئر طلبا نے نئے انے والے جونیئر طلبا کو ہراساں کرنے کیلئے ایک کمپس میں زبردستی گھس گئے اور طلبا پر تشدد کیا ، جس میں متعدد طلبا زخمی بھی ہوگئے ،زرائع کے مطابق یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے پہلے یونیورسٹی بس خاتون ٹیچر کیساتھ بدسلوکی کی گئی تھی ، جس کی ویڈیوز وائرل ہوئے تھے، مسلسل ایسے واقعات ہونے کے بعد انتظامی امور پر سوالیہ نشان اٹھایا گیا ہے ، اور رجسٹرار و وی سی سوات یونیورسٹی سے فوری طور پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا سے فوری طور پر سخت ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے
2,452 total views, no views today



