سوات ( سوات نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ترقی دشمن عناصر کو ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ہے، افواہوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی مخالفین کی کوئی پرواہ نہیں ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر جاری رہے گا عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جا رہا ہے ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ان کا اب اقتدار میں آنا قصہ پارینہ بن چکا ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوات سے کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا ڈی ایچ کیو کو مزید فعال بنایا جائیگا، سوات ایگریکلچر ریسرچ ادارے کو کیمپس کی شکل دی جا رہی ہے جس کیلئے 7 سو کنال اراضی کا بندوبست کیا جا ئیگا اور اس کو یونیورسٹی کا درجہ بھی دیا جائیگا،عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے وہ گزشتہ روز سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم کی قیادت میں پریس کلب کے وفد سینئر صحافی غفور خان عادل، شاہ اسد علی اور پرویز عالم پاپا سے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں بات چیت کر رہے تھے اس موقع پرصوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان بھی موجود تھے، پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے وزیراعلیٰ محمود خان کو سوات پریس کلب کے جملہ صحافیوں اور پریس کلب کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا میڈیا کالونی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی وزیراعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نے کہا کہ بعض عناصر کو تحریک انصاف کے حکومت کا ترقیاتی عمل ہضم نہیں ہو رہا ہے اسلئے یہی لوگ مختلف افواہوں کے ذریعے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم اُن پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ عوام اچھے اور برے میں بخوبی تمیز کرنا جانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے ان ترقی دشمن لوگوں کو مسترد کر دیا ہے، ڈی ایچ کیو ہسپتال سوات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سوات سے کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے اور سوات ایگریکلچر ریسرچ ادارے کو کیمپس کی شکل دی جا رہی ہے جس کیلئے سات سو کنال اراضی کا بندوبست کیا جا رہا ہے اور اس کو یونیورسٹی کا درجہ بھی دیا جائیگا صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں ہسپتالوں میں بنیادی ضروری ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے گی وزیراعلیٰ نے سوات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو دوسری جگہ منتقل کرنے سوات ایگری کلچر ریسرچ ادارے کے خاتمے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سوات کہیں پربھی منتقل نہیں کیا جا رہا بلکہ موجودہ جگہ پر ہی قائم رہے گا اس کی منتقلی کے حوالے سے تمام تر خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کیلئے 40 سے 60 کنال اراضی دینے کی ہدایت کی گئی ہے مذکورہ ہسپتال کے قیام کے حوالے سے سمری دو دن کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین کاکام مخالفت کرنا ہے جبکہ ہمارا کام عوامی مسائل کا حل اور علاقے کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اُٹھانا ہے۔
1,002 total views, no views today



