مینگورہ ،عالمی امن مشاعرہ ، ملک بھر اور بیرون ملک سے کثیر تعداد میں شعراء کی شرکت ، سول انتظامیہ ، ممبران اسمبلی اور معززین علاقہ سمیت طلباء وطالبات نے بھی شرکت کی ، رحمت شاہ سائل ، پروفیسر اباسین یوسفزء، حنیف قیس ، عبدا لرحیم روغانے ، عزیز مانیروال سمیت بلوچستان ، سندھ ، افغانستان انڈونیشیا اور دیگر ممالک سے بھی شعراء مشاعرے میں شریک رہے ، شعراء نے امن کے حوالے سے تنظیمیں اور انقلابی شعریں پیش کی ، ہنر کدہ اسلام آباد کے جمال شاہ بھی مشاعرے میں شریک رہے ، DCسوات محمود اسلم وزیر نے روایتی طریقے سے مشاعرے میں آنے والے مہمانوں کو خوش امدید کہا اور امن مشاعرے کے حوالے سے بتایا ، کہ عالمی امن مشاعرہ امن کے قیام میں سنگ میل ثابت ہوگا ، انہوں نے کہا کہ شاعر وادیب نسل نوکی صحیح ترجمانی کریں تاکہ ملک وقوم کی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور ہوجائے ، عثمان اولس یار اور نوجوان شاعر عطا ء اللہ جان نے تقریب کو چا ر چاند لگادیئے ۔
916 total views, no views today


