مینگورہ ، گزشتہ روز ودودیہ ھال میں ہونے والے عالمی امن مشاعرے میں ملک بھر اور بیرون ملک سے شعراء وادباء سمیت فنکاروں اور تجزیہ نگاروں نے شرکت کی ، 2بجے ٹائم دینے والا مشاعرہ حسب رویت انتہائی دیر سے شروع ہوا 4:30بجے مشاعرے کا آغاز ہوا ۔ ھال میں علاقہ معززین سمیت طلباء وطالبات بھی کثیر تعداد میں شریک رہے مشاعرہ شروع ہوتے ہی ھال نعروں اور سیٹیوں سے گونج اٹھا لیکن گو نواز گو کے نعروں اور ایک خاتون کی سٹیج پر آمد اور انتظامیہ سے مائک لیکر سامعین کے حوالے سے گفتگو نے بد نظمی پیدا کردی ، مشاعرہ ارگنائز کرنے والوں نے تقریب کو چار چاند لگانے کی بھر پور کوشش کی تھی لیکن بدنظمی نے تقریب کو پیکا کردیا ، اور کچھ لوگ ادھے میں واپس چل دیئے ، خاتون کی سٹیج آمد اور منتظمین سے مائک لینے نے شریک لوگوں کو مایوس کردیا ، عالمی طرز مشاعرے میں ایسا کرنے سے مہمانوں کو بھی عجیب سا لگا ۔
758 total views, no views today


