سوات(عاقب رضا سے )سوات کے سیاحتی وادی مالم جبہ میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گراس سکی انگ کے مقابلوں کا انعقاد کیاگیا ، جس میں ملک بھر سے 30 بچوں اور دیگر کھلاڑیوں نے حصہ لیا، مقابلے قدرتی اگی گھاس پر ہوئے ، جس کو دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاح وادی میں موجود تھے، گراس سکی اینگ مقابلوں کا اہتمام سیمسنز گروپ اف کمپینیز نے کیا تھا ،گراس پرہونے والے مقابلوں کے حوالے سے پیر وارث شاہ نے کہا کہ مالم جبہ انے والے سیاح اب سردیوں کے علاوہ موسم گرما میں بھی سکی اننگ کے مقابلوں اور کھیلوں سے لطف اندوز ہونگے انہوں نے کہا کہ گراس سکی انگ سیکھنے والے بچے سنو سکی انگ کرسکیں گے ، انہوں نے کہا کہ یہ بچے اگے چل کر بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیکر پاکستان کا نام روش کرینگے، اس موقع پر سکی انگ سکھانے والے ٹرینر عصمت علی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ گراس سکی انگ کو مقبول کریں ، انہوں نے کہا کہ اس سکول میں بچوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے جو اگے چل کر سنو سکی اننگ کرسکیں گے ۔سکی اننگ سیکھنے والے بچے بھی اس موقع پر کافی خوش دکھائے دیئے
1,858 total views, no views today



