سوات ( سوات نیوز) سیدو میڈیکل کالج سوات میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی جان اور ڈاکٹر عدنان محبوب کے اعزاز میں کتاب کی تقریب رونمائی انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹربرادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی، گذشتہ روز سیدو میڈیکل کالج میں “نعمان بک سیریز”کے دوکتابوں لاسٹ ایڈ” Last Aid MCQs “اورکے ایم یو سیناریوز سلوشن ” KMQs scenarios Solution ” کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق پرنسپل سیدو میڈیکل کالج اینڈ چیف ایگزیگٹیو سیدو ٹیچنگ ہسپتال نے کی، مذکورہ کتابیں فائنل ایئر ایم بی بی ایس، پی ایم ڈی سی سٹپ 2 اور تھرڈ ایئر بی ڈی ایس کیلئے ہیں اور پورے پاکستان میں میڈیکل کے طلباء استعمال کرتے ہیں، ان کتابوں کی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی جان اور ڈاکٹر عدنان محبوب سے منسوب کیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر عدنان علی جان سوات میں شعبہ اطفال کے پروفیسر اور بانی تھے، وہ اچھے اخلاق، قابلیت اور خدمت خلق کے پیکر تھے، ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے، ڈاکٹر عدنان محبوب نے ایوب میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس 2016 میں کیا اور سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں شعبہ سرجری میں سپیشلائز یشن کررہے تھے، وہ ایک انتہائی ہونہار، خوش اخلاق اور خیال کرنے والا ڈاکٹر تھا،وہ اپنے والدین کا چشم چراغ تھا، صرف 26سال کی عمر میں فروری 2019میں ایک گیس لیکج حادثہ میں جام شہادت نوش کی، اور پورے علاقے کے لوگوں کو سوگوار چھوڑا، تقریب میں ڈاکٹر علی جان اور ڈاکٹر عدنان محبوب کے گھر والوں نے شرکت اور اپنے جذبات بیا ن کئے، پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق نے برن یونٹ کو ڈاکٹر عدنان کے نام اور ایک وارڈ کو ڈاکٹرعلی جان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔
1,906 total views, no views today



