سوات(سوات نیوز)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات عزیز اللہ گران نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ہرقسم حالات سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں، کارکنوں نے سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کاعزم کررکھاہے، قیادت کی طرف سے کال پر کارکن میدان میں نکل آئیں گے، پی کے 4میں گرینڈ ورکرز کنونشن میں کارکنوں نے مخالفین کو جواب دینے کا عندیہ دیاہے، کارکنوں کی عزت واحترام اولین ترجیح ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے پارٹی کیلئے دن رات ایک کرکے کام کیاہے اور کارکنوں کی جدوجہد کونظراندازنہیں کیاجاسکتا، اگرآج پارٹی جس مقام پر ہے تو اس میں کارکنوں کوکلیدی کردارحاصل ہے، عزیز اللہ گران نے کہا کہ جمہوریت پر شب خون مارنے کیلئے صف بندی کرنیوالوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنیوالوں کاپہلی بھی مقابلہ کیاہے اور آئندہ بھی ان کاڈٹ کرمقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں، تحریک انصاف نے ان سیاسی جماعتوں کاتنہا مقابلہ کرتے ہوئے ان کو عوامی طاقت کااندازہ لگاچکاہے، اسلام آباد میں آزادی مارچ کے نام پراکھٹے ہونے والوں کایہ اجتماع چوں چوں کا مربہ ہے، مولانا فضل الرحمان کی بلاجواز تنقید اداروں کوبدنام کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے ان کے ساتھ کوئی ایجنڈا نہیں، عوام ان لوگوں کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں ان کے عزائم کو خاک میں ملادیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت کو ان سیاسی بیروزگاروں سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور جمہوریت کے خلاف صف بندی کرنیوالوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، کسی کو جمہوریت پر ڈاکہ ڈالنے اورشب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ان لوگوں کا آخری وقت پیچھاکریں گے۔ وزیراعظم عمران خان پہلی ہی کہہ چکے ہیں کہ یہ لوگ جتنابھی زورلگائیں ان کواین آراو نہیں ملے گا، ان کاجگہ جیل ہے کیونکہ کرپشن بچاؤ مہم چلانے والوں کے لیڈرز جیلوں کے اندرہے، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ لوٹ مارکے لئے ایک بارپھر اکھٹے ہوگئے ہیں، لیکن اب ان کااقتدارمیں آنا ایک خواب بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہترپالیسی کے باعث ملک درست سمت جارہاہے، دنیابھرمیں پاکستان کاوقار بڑھ رہا ہے، بیرون ملک سرمایہ کاروں نے پاکستان کارُخ کرلیاہے معیشت بہترہورہی ہے اور کشمیرکاذکر عمران خان نے عالمی سطح پر اجاگرکرکے کشمیریوں کے سفیربن چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے اوروہ ایک منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہوگئی ہے۔
1,102 total views, no views today



