اسلام آباد(این این ائی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی مخالفین کی بیماری کے حوالے سے سیاست بند کرے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے کھیلنا، سیاست دانوں کی بیماری کو ان پر دباؤ ڈالنے اور سیاسی مقاصد کے حصول کا حربہ بنانا شرم ناک عمل ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کی بیماری کے حوالے سے سیاست بند کرے، تمام سیاسی قیدیوں کو طبی، عدالتی و قانونی سہولیات مہیا کی جائیں۔
818 total views, no views today
Comments



