سوات،چیئرمین سوات پریس کلب رشیداقبال نے کہا ہے کہ خلوص نیت سے ہو تومعاشرے کی تعمیروترقی میں غیر سرکاری تنظیمیں میں نمایاں کرداراداکرسکتی ہیں،یہی تنظیمیں کھٹن اورکڑے وقت میں عوام کی معاؤنت کرنے سمیت عام حالات میں بھی معاشرے کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے متحرک نظر آرہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میںآرگنائزیشن فارسوشل اینڈہیومن ڈویلپمنٹ نامی غیرسرکاری تنظیم کی
نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ مذکورہ غیرسرکاری تنظیم صحت اورتعلیم کے ساتھ ساتھ دیگرامورپر کام کرہی ہے اورہمیں امید ہے کہ تنظیم کے نئے عہدیداراورممبران دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت دیں گے اور اس سلسلے میں سوات پریس کلب کے صحافی ان کے ساتھ اپنی طرف سے بھرپوراندازمیں تعاؤن کریں گے،انہوں نے کہاکہ آج کی نئی نسل سے عوام کی متعددتوقعات وابستہ ہیں اورہمیں امید ہے کہ یہ نوجوان عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،انہوں نے کہاکہ جو غیرسرکاری تنظیمیں خلوص نیت کے ساتھ کام کررہی ہیں توحکومت کو ان کے ساتھ تعاؤن کرناچاہئے،اس سے قبل چیئرمین سوات پریس کلب رشیداقبال نے مذکورہ غیرسرکاری تنظیم کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا،حلف لینے والوں میں آرگنائزیشن فارسوشل اینڈہیومن ڈویلپمنٹ کے چیئرمین شفیع اللہ ،صدروقاص خان عرف نقاش،نائب صدر ارشدخٹک،جنرل سیکرٹری کبیراحمدخان،جائنٹ سیکرٹری یوسف علی،میڈیا سیکرٹری بلال علی او رفنانس سیکرٹری پرویزاختر شامل تھے۔
607 total views, no views today


