اسلام آباد(ان لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے منی لانڈرنگ کے لئے ممنوعہ فنڈنگ کا استعمال کیا۔ وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ملاقات کی ہے جس میں فارن اور ممنوعہ فنڈنگ کیس پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ بابر اعوان نے وزیراعظم کو کیس سے متعلق قانونی اور آئینی نکات پر بریفنگ دی۔ بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں سارا مالی حساب کتاب جمع کروا چکی، پارٹی کے کھاتوں کا مسلسل آڈٹ بھی کروایا جاتا رہا ہے، جو وزیراعظم اپنے خرچہ پر گھر میں رہتا ہے اسے بیرونی فنڈنگ کی ضرورت نہیں، بیرونی فنڈنگ کی ضرورت فالودے والے جعلی اکاونٹس رکھنے والوں کی تھی، اپوزیشن کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے خود منی لانڈرنگ کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوریت اور معیشت پٹڑی کے دونوں پہیئے مستحکم ہو رہے ہیں، دونوں جماعتوں نے منی لانڈرنگ کے لئے ممنوعہ فنڈنگ کا استعمال کیا۔
762 total views, no views today



