مینگورہ،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ملاکنڈ ڈویژن میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نیا کرایہ نامی جاری کردیا،آرٹی اے نے چھوٹی گاڑیوں کے کرائے میں فی کلومیٹر 1روپے13پیسے کمی جبکہ بڑی گاڑیوں کے کرائے میں 98فیصد کمی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا ہے
اور قیمتوں میں کمی کے تناسب سے سوات،دیر اپر،دیر لوئر،ملاکنڈ ایجنسی، شانگلہ، بونیر او چترال کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا گیا ہے اور اس کی کاپی تمام ڈپٹی کمشنر ز،ڈی پی او ز اور ایم اویز کو ارسال کردیا گیا ہے تاکہ اس پر عملدرآمد کیا جاسکے،نوٹیفکیشن کے مطابق فلائنگ کوچ،منی بس اورویگن کی کرائے میں فی کلومیٹر کے حساب سے 1روپے 13پیسے کمی کردی گئی ہے جبکہ اسی طرح بسوں کے کرائے میں فی کلو میٹر 98پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
407 total views, no views today


