مینگورہ،سابق صوبائی وزیرجنگلات اورعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی ایڈیشنل سیکرٹری واجدعلی خان نے کہاہے کہ خالی خولی نعروں اوردھرنوں سے تبدیلی نہیں آتی اس کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے ،جب اس صوبے میں اے این پی کا اقتدارآیا تو ہم نے قیام امن،دہشتگردی اورسیلاب سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچرکی بحالی،سکولوں کی دوبارہ تعمیر،نئے تعلیمی اداروں کے قیام ،تعلیم یافتہ لوگوں کو روزگار اورملازمتوں کی فراہمی اورساتھ ساتھ عوام کو ہرشعبہ میں ریلیف دینے کیلئے اقدامات شروع کئے جس کے خاطرخوانتائج برآمد ہوئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پٹھانے مینگورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اپنے دورحکومت میں سوات میں دارالقضاہائی کورٹ سرکٹ بنچ کاقیام عمل میں لایا کیونکہ یہاں کے لوگ مقدمات کیلئے پشاورجاتے تھے جس سے ان کا کافی وقت ضائع ہوتاتھا جبکہ ساتھ ساتھ انہیں مالی مسائل کا سامنا بھی رہتا اب لوگ پشاورجانے کی بجائے مقامی سطح پر مقدمات نمٹارہے ہیں ،اس کے علاوہ نئے سکولوں کے قیام کے ساتھ ساتھ پرانے سکولوں کو بحال کرنے سمیت انہیں اپ گریڈ بھی کیا جبکہ ہسپتالوں میں تعمیراتی کام کرکے وہاں پر صحت کی بنیادی سہولیات بھی فراہم کیں،انہوں نے کہاکہ اے این پی کے دورحکومت میں متعددترقیاتی سکیمیں مکمل ہوئیں جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی سہولت میسر آئی ،ہزاروں افراد کو سپیشل پولیس فورس،ریگولرپولیس اورسوات لیویز میں بھرتی کیا گیا اور ہزاروں افرادکو دیگرمحکموں میں نوکریاں دلائیں،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف دھرنوں اورخالی خولی نعروں کی سیاست کررہی ہے اسے چاہئے کہ وہ اپنی روش تبدیل کرتے ہوئے عوامی مینڈیٹ کااحترام کریں اوراس صوبے کے عوام کی خدمت کریں ،دھرونوں سے مسائل اورمشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہاہے جس کے نتیجے میں عوامی محرومیاں بھی بڑھ رہی ہیں جبکہ ساتھ ساتھ معاشی مسائل بھی پیداہورہے ہیں ،اگر پی ٹی آئی کی یہی پالیسیاں رہیں توآئندہ کیلئے سوات کے عوام خصوصاََاورصوبے کے عوام عموماََ اسے مستردکردیں گے کیونکہ اس وقت بھی عوام پی ٹی آئی سے مایوس اوربے زارنظرآرہے ہیں جس سے صاف ظاہرہورہا ہے کہ عوام کاموجودہ صوبائی حکومت پرسے اعتماداٹھ چکاہے،انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے اور ہم اسے مزیداستحکام دینے کیلئے یوتھ قائم کررہے ہیں جس سے نوجوان نئے جذبے اورولولے کے ساتھ میدان میں نکل کر پارٹی پیغام کو عام کرنے میں اہم کرداراداکریں گے،انہوں نے کہاکہ سوات میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں باہرکی ایجنسیاں ملوث ہیں جن کا مقصد ہماری فوج اورملک کو بدنام کرنا ہے مگر ہمیں یقین ہے کہ پاک فوج اور پاکستانی قوم ان دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔
656 total views, no views today


