مینگورہ،سیدو شریف میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے امن لشکر کا رُکن شدید زخمی ہوگیا ،واقعات کے مطابق سنٹرل ہسپتال سیدو شریف کے ساتھ پرہجوم بازار جہاں پر ہر وقت پولیس کھڑی رہتی ہے ‘ عوام اور مقامی پولیس کی موجودگی میں نامعلوم مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے سے تعلق رکھنے والا گل سزن ولد رحیم ذادہ بیوی بچوں کو طبی معائنہ کے لئے ڈاکٹر کے پاس نجی کلینک میں آئے تھے کو شدید زخمی کر دیا ‘فوری طور پر انہیں ہسپتال پہنچایا گیا
جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ‘ مقامی پولیس کے مطابق مجروح کے جیب سے مقامی امن لشکر کے رکن کا کارڈ ملا ہے ، علاقائی زرائع کا کہنا ہے کہ مجروح کا ایک بیٹا شدت پسندی کے الزام میں روپوش ہے اور دوسرا دو سال تک سیکورٹی فورسز کے قید میں تھا ۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔جبکہ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وی ڈی سی ممبر نہیں تھا۔ واضح رہے کہ سوات سے امن کا جنازہ نکل چکا ہے ۔ اور آئے روز قتل مقاتلے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ شام کے بعد شہریوں نے گھروں سے نکلنا بھی بند کر دیا ہے۔ اور اب جبکہ اہم چیک پوسٹیں بھی پولیس کے حوالے کئے جارہے ہیں پتہ نہیں کہ مزید سوات کے مظلوم عوام کا مقدر کیا ہوگا۔ جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عام شہری اس بد امنی کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑے پیمانے پر دوبارہ ہجرت یا نقل مکانی شروع کر دیں گے ۔
322 total views, no views today


