سوات(سوات نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مکمل مذہبی اہم آہنگی پائی جاتی ہے اور تمام اقلیتوں کو ہر قسم کی حقوق میسر ہیں انہوں نے کہا کہ کرسمس عسائی برادری کی مذہبی اہمیت کا حامل تقریب ہے اور ہم بحیثیت پاکستانی ان کی اس خوشی میں شریک ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ملاکنڈ ڈویژن باالخصوص ضلع سوات میں بھی عسائی برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے وقتاً فوقتاً اقدامات اٹھائے جاتے ہیں وہ بدھ کے روز مینگورہ کے مقامی چرچ میں کرسمس کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ڈپٹی کمشنر نے مسیحی برادری کو کرسمس کی موقع پر مبارکباد دی اور کیک کاٹ کر تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ملاکنڈ ڈویژن کے پادری سمیوئل گل، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی، ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او مینگورہ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی تقریب میں علاقے کے مسیحی برادری کے خواتین و حضرات اور بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور تقریب کی مناسبت سے ترانے، نغمے اور ٹیبلو پیش کئے اور مذہبی رسومات سمیت اجتماعی دعا ئیہ ادا کی گئی۔
936 total views, no views today



