راولپنڈی (سوات نیوز) پاکستان فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی دعوے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی اپنی ساکھ کھونے میں اور جھوٹ کو پھیلانے میں کتنا دور جا سکتا ہے، اتنا نہیں جتنا اس ٹویٹ میں لکھا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آج 4 جنوری کو 572 زائرین کرتار پورہ صاحب تشریف لائے۔ خود ہی چیک کریں یا کوئی بھی پاکستانی انٹری پوائنٹ پرریکارڈ دیکھنے کے لئے آسکتا ہے۔ میجر آصف غفور نے ساتھ ہی انڈیا کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ 00:00 / 00:00 Loading Ad بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو ایک لسٹ بھیجی تھی جس میں کرتاپور صاصب جانے کے لیے 738 زائرین کے نام شامل تھے جن میں سے 737 زائرین کو اجازت ملی لیکن پاکستان نے صرف 150 زائرین کو کرتارپورہ جانے کی اجازت دی۔ بھارت کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کھلا چیلنج دے دیا۔
1,010 total views, no views today



