مینگورہ،فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت اوردیگرکارکنوں پر تشددکے خلاف سوات میں پی ٹی آئی اورآئی ایس ایف کا احتجاجی مظاہرہ،جلوس اورنعرے بازی،واقعہ میں ملوث افرادکے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ،گذشتہ روز سوات میں پی ٹی آئی اورآئی ایس ایف کے زیراہتما م احتجاجی مظاہرہ ہواجس میں ممبران صوبائی اسمبلی کے علاوہ پارٹی،یوتھ اورانصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداروں اورکارکنوں نے شرکت کی،مشتعل مظاہرین گونوازگوکے نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے ،
جہاں پر خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرحیدرعلی خان، جنرل سیکرٹری سعید خان پارٹی رہنماء محمد زیب خان اوردیگر مقررین نے کہاہے کہ فیصل آبادمیں ان کی پارٹی کے نہتے کارکنوں پر پولیس نے وحشیانہ تشددکیا جس کے نتیجے میں ان کاایک کارکن حق نوازجاں بحق اورمتعددکارکن شدید زخمی ہوگئے،انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت پی ٹی آئی کے کامیاب دھرنے اورپرامن مظاہروں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے جس کی وجہ سے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے مگر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلے اس طرح کے اقدامات سے پست نہیں کئے جاسکتے بلکہ وہ مزید جذبے اورولولے کے ساتھ عمران خان کا مشن آگے بڑھاتے رہیں گے،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن چوروں کی حکومت ہے جو ذاتی مفادات کیلئے کمزروقوتوں کو استعمال میں لارہی ہے جبکہ وحشیانہ تشددسے بھی دریغ نہیں کررہی ہے جس کی مثال فیصل آبادمیں قائم کی ہے اورہم اس حکومتی دہشتگردی کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ عمران خان اس ملک وقوم کوغلامی سے آزادی دلانے اورمثبت تبدیلی لانے کی خاطر میدان میں نکلے ہیں اورپارٹی کارکنوں سمیت پوری قوم ان کا ساتھ دے رہے ہیں بہت جلد نیک مقاصد میں کامیابی حاصل کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کی ظالم حکومت سے بھی عوام کو جلد چھٹکارہ ملے گا،اس موقع پر مظاہرین نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشددکرنے میں ملوث افرادکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا،مظاہرہ میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر خالد جمال اوردیگرعہدیداروکارکنان بھی موجود تھے۔
379 total views, no views today


