کالام، شدید سردی نے ایک طرف وادی کالام کے عوام کا خون جما دیا ہے تو دوسری طرف موبائل نیٹ ورک جام نے زندگی مفلوج کرکے رکھ دی ہے۔ وادی کالام میں صرف دو موبائل کمپنیر کے ٹاور نصب ہیں۔ زونگ اور جیز دونوں کا نیٹ ورک جام ہونے کی وجہ سے لوگوں کا رابطہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے تمام کاروباری افراد سمیت اہل علاقہ شدید مشکلات میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے موبائل کمپنی کے مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد نیٹ ورک کی خرابی کو دور کرکے ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ رپورٹ: ایچ ایم کالامی سوات نیوز ڈاٹ کام
742 total views, 2 views today
Comments