کالام، پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع سوات کے صدر ملک آصف شہزاد نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں مٖثالی حکومت کررہی ہے۔ صوبائی حکومت نے کرپشن کے تمام راستے بند کردئے ہیں۔ تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اداروں کی سنگین نگرانی ہورہی ہے۔ اب کوئی نوکری نہیں بکے گی۔ میرٹ کا شفاف نظام لے کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھرنا کامیابی سے جاری ہے۔نیا پاکستان کا سورج طلوع ہورہا ہے۔انشاء اللہ جلد ہی جعلی حکومت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔سوات کی یوتھ ونگ نیا پاکستان بننے میں بھرپور کردار اداکررہی ہے۔ یوتھ کپتان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پوری قوم کرپشن اور دھاندلی کے خلاف ایک مٹھی ہوگئی ہے۔کرپٹ اور لٹیروں کے چند گروہ اکھٹے ہوکر بادشاہی نظام کو بچانے کی ناکام کوشش رہے ہیں۔خیبر پختونخوا کا صاف و شفاف نظام حکومت اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی قوم کی نمائندہ جماعت ہے۔
794 total views, 2 views today