سوات(فضل ربی سے )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور چئیرمین عشر زکواة انجنئیر عمرفاروق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی مسائل۔حل کرنے میں کوشاں ہیں ۔ مسافروں کیلئے شلٹر ہوم بنانا موجودہ حکومت کا اہم ترین کارنامہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شلٹر ہوم سیدوشریف کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انجنئیر عمرفاروق نے شلٹر ہوم کے کمرے دیکھیں اور سہولیات کا معاوئنہ خود کیا ۔ جبکہ مسافروں کیلئے پچاس یزار روپے عطیہ بھی کئے ۔ انجنئیر عمرفاروق نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کررہی ہے ۔ اور اس کا زندہ مثال مسافروں کیلئے شلٹر ہوم بنانا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عملی طور پر یہ ثابت کرچکی ہے کہ عوام نے جو ووٹ دیا تھا وہ بلکل درست ثابت ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات شلٹر ہوم کیساتھ اپنا بھرپور تعاون کریں تاکہ غریب مسافروں کو فائدہ مل سکیں اس موقع پر شلٹر ہوم انتظامیہ نے چئیرمین عشر وزکواة انجنئیر عمرفاروق کو بریفنگ بھی دی
991 total views, no views today



