چترال(سوات نیوز) پاک فوج اور چترال کے ضلعی انتظامیہ کے درمیان کورونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میںکورونا وائرس کے روک تھام کے لیے لواری ٹنل بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشیائے خوردنوش پیٹرول اور ادوایات اور ایمرجنسی کی صورت میں گاڑیوں کے گزر ہو سکے گی۔کورونا وائرس کیخلاف شہریوں میں آگاہی مہم کے علاوہ شہریوں سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہےجبکہلوگوں سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کی اپیل کی گئی ہےاہم اجلاس میں ایم این اے عبدالاکبر چترالی ایم پی اے ہدایت اللہ، ڈی سی چترال ڈی پی او چترال اور میجر عثمان شاملِ تھے ۔اجلاس کے بعد پاک فوج کے جوانوں اور پولیس نے مشترکہ طور پر گشت کیا اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کو گرفتار کیا گیا
1,002 total views, no views today



