سوات(سوات نیوز)سوات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید دس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، جن میں ایک ہی علاقہ کے سات افراد شامل ہیں، جبکہ تین افراد چیل مدین میں پائے گئے ہیں، محکمہ صحت سوات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید دس افراد میں کورونا وائرس پازیٹیو ایا ہے۔ جس کے بعد کورونا وائرس کی تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 84 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت سوات کے مطابق گزشتہ چویبس گھنٹوں مین ایک مریض صحت یاب ہوگیا ہے، جبکہ ٹوٹل 600 افراد کی ٹیسٹ کی گئی ہے جس میں 384 افراد کی رپورٹ نیگیٹیو ائے ہیں، اسی طرح اب تک اس مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے ، اور 132 افراد کی ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے ہیں ۔
758 total views, no views today
Comments



