مینگورہ،سعودی کی نجی کمپنی میں کام کرنے اورآٹھ ماہ تک تنخواہوں سے محروم رکھے جانے والے متاثرہ افرادفریاد لے کر میڈیا کے سامنے پہنچ گئے،سعودی اورپاکستانی حکومت سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا،بصورت دیگرسخت احتجاج پر مجبورہوجائیں گے،اس سلسلے میں مدین کے رہائشی رجب علی رجب ،محمدزاہداوردیگرنے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پندرہ ساتھی مکہ مکرمہ میں ایک نجی کمپنی میں کام کررہے تھے
مگر آٹھ ماہ کا طویل عرصہ گزرجانے کے باوجودبھی انہیں تنخواہ نہیں ملی،انہوں نے کہاکہ باربار اپیلوں کے باوجود بھی جب مسئلہ حل نہ ہوا توان افرادنے ہڑتال کی اوربعدازاں وہاں کی لیبر کورٹ میں اپنے جائز حق کیلئے حصول کیلئے کیس بھی دائر کردیا ،انہوں نے کہاکہ کیس لڑانے کیلئے ہمیں سرکاری سطح پر وکیل بھی نہیں دیاگیا جبکہ وہاں پر موجود پاکستانی قونصل خانے سے کسی قسم کا تعاؤن بھی نہیں ملا حالانکہ دیگر ممالک کے قونصل خانوں سے اپنے متعلقہ ممالک کے لوگوں کے ساتھ ہرقوم کا تعاؤن کیا جاتاہے،انہوں نے کہاکہ ہم محنت مزدوری اوراپنے بچوں کے بہترمستقبل کیلئے سعودی گئے جہاں پرہمیں ناانصافی اوراستحصال کے سواکچھ بھی نہیں ملا،سعودی کی تپتی گرمی میں محنت مزدوری کرنا کوئی آسان کا م نہیں مگر اپنے بچوں کی خاطر ہم یہ مشکل کام انجام دیتے رہیں جس کا ہمیں کوئی صلہ نہیں ملااوراب تک اپنے جائز حق کیلئے دردرکی خاک چھان رہے ہیں،انہوں نے سعودی اورپاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وہاں کی کمپنی سے ہمیں آٹھ ماہ کی تنخواہیں دلانے میں کردارادکریں بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے،اس موقع پر منہاج،محمداقبال اوردیگرمتاثر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
383 total views, no views today


