اسلام اباد(ان لائن )پاکستان میں بین الاقوامی پروازوں کی جزوی بحالی کا امکان ہے، کل سے 30جون تک غیر ملکی ائیرلائن کے خالی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔
پاکستان میں بین الاقوامی پروازوں کی جزوی بحالی کا امکان ہے اور 29 غیرملکی ایئرلائنز کو بین الاقوامی فضائی اجازت ملنے کی توقع ہے، 25 ایئرلائنز نے فلائٹ آپریشن کی حامی بھرلی ہے۔
تمام ائیرپورٹ پر غیر ملکی ائیرلائن کے ایک طیارے کو یومیہ لینڈنگ کی اجازت ہو گی، تاہم حتمی فیصلہ 31 مئی کے بعد کیا جائے ،غیرملکی ایئر لائن پاکستان سے مسافروں کو لیکر روانہ ہو سکتی ہیں۔
ہفتہ سے 30جون تک غیر ملکی ائیرلائن کے خالی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت ہوگی ، غیرملکی ایئر لائن پاکستان سے مسافروں کو لیکر روانہ ہو سکتی ہیں، ایس او پی پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا اور پروازوں کی جانب سے سماجی فاصلے کی شرط پرعمل لازم ہوگا۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن نے غیرملکی پروازوں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ، غیرملکی پروازیں بطور فیری فلائٹس پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی، اس حوالے سے سی اے اے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے اجازت کا باقاعدہ نوٹم جاری کردیا ہے۔
1,142 total views, no views today



