سوات(سوات نیوز)وزیر اعلیٰ کے ابائی ضلع سوات میں سنٹرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں ڈاکٹر اور نرسز کی غفلت کی وجہ سے دو بچوں کی فرش پر پیدائش ہوئی ہے، جس میں ایک بچہ فوت بھی ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ رات نرسز اور ڈاکٹر کی غفلت اور بروقت طبی امداد نہ دینے کی وجہ سے دو خواتین کی بچوں کی پیدائش فرش پر ہوئی ہے، جس مین ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا انتہائی کمزور پیدا ہواہے۔
سیدو ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب کے مطابق اس وارڈ میں نرسز اور ڈاکٹر موجود ہوتی ہیں، اور اس وبائ میں بھی اس وارڈ میں ایمرجنسی سہولیات دی جارہی ہے ، اور وہ مریضوں کو طبی امداد دیتےہیں
دوسری طرف سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہویئ ہے جس میں فرش پر خون صاف دکھائی دے رہی ہے جبکہ جس خاتون کا بچہ فوت ہوا ہے وہ بھی نمایاں دکھائی دے رہی ہے ۔
799 total views, no views today



