مینگورہ,ایلم واقعہ کے بعد سوات بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،مبینہ طور پر ٹارگٹ کلرز کے موجودگی پر مقامی امن کمیٹی کے ممبران کو محتاط رہنے کی ہدایت،چیک پوسٹوں پر مشکوک افراد کے کڑی نگرانی جارہی ہے۔ایلم میں رونما ہونے والے واقعہ کے بعد پورے ضلع کے سیکورٹی انتہائی ہائی الرٹ کردی گئی ہے کئی مقامات پر باقاعدہ چیک پوسٹ لگائے گئے ہیں جس پر ہر انے جانے والے پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق علاقہ میں مبینہ طور پر ٹارگٹ کلرز کے موجودگی کے اطلاعات پر مقامی امن کمیٹی کے ممبران محتاط اور گھر سے زیادہ نہ نکلنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
692 total views, no views today
Comments


