مینگورہ،جنگلات کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری ، نامعلوم افراد کے آگ لگانے سے سوات کے مختلف علاقوں کے جنگلات کو نقصان ، قیمتی درختیں آگ کی نذر، مویشی بھی لقمہ اجل، محکمہ جنگلات کی کارکردگی صفر ، سوات کے قیمتی جنگلات کو جھاں ٹمبر مافیا ختم کرنے کے درپے ہے اور کافی نقصان پہنچایا اب نامعلوم افراد نے آگ لگانا بھی شروع کردیا ہے ،گزشتہ کئی راتوں سے جنگلات کو آگ لگانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ،مرغزار ،ملم جبہ ،مدین کے مختلف علاقوں میں جنگلات کو آگ لگائی گئی جس پر قابو پانے کیلئے کسی قسم کی کاروائی نہیں ہوئی ،اور آگ نے کافی دنوں تک جنگلات کا نقصان پہنچایا،جنگلات کو آگ لگانے کے حوالے سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے ،کہ مقامی لوگ سردیوں میں سوختنی لکڑی کیلئے آگ لگاتے ہیں ،اور آگ سے نقصان پہنچنے والے درخت سوختنی لکڑی کے طورپر استعمال کرتے ہیں ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جنگلات پر مقامی کوٹہ بھی ختم ہوا ہے ،جس سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
666 total views, 2 views today