سوات(سوات نیوز) ضلع سوات میں محکمہ واپڈا نے بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اپنے عروج پر پہنچا دیا ہے، محکمہ واپڈا کی جانب سے ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹہ کی بجلی بندش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
سوات میں گزشتہ ایک ہفتہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد بجلی نے اپنے نخرے دکھانا شروع کردیئے ہیں، اور چوبیس گھنٹوں میں دس گھنٹے کے قریب لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، اسی طرح دیہاتوں میں یہ سلسلہ مزید بھی بڑھ جاتا ہے ۔
سوات کے عوام نے ممبران اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پرفوری ایکشن لیں اور بے جا لوڈشیڈںگ سے عوام کو نجات دیں ۔
932 total views, no views today
Comments



